
سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری کی زیر صدارت اوقاف ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس
جمعرات 9 اکتوبر 2025 18:55
(جاری ہے)
27 عددترقیاتی منصوبہ جات کے ٹینڈر ز E-PAD اورPPRAویب سائیٹ پر روبہ عمل ہیں۔
9 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے تفصیلی تخمینہ جات کی ٹیکنیکل منظوری حتمی مراحل میں شامل ہے، جبکہ10عددآن گوئنگ سکیمز پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مساجد و مزارات کی تعمیر و ترقی میں صوبہ بھر کی تمام ڈویژنز و اضلاع شامل ہیں۔اجلا س میں ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26ء میں شامل جملہ ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف آصف اعجاز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ محمد ثقلین، ایکسیئن اوقاف محمد نواز، ایس ڈی اوقاف راؤ عمران، قیصر منیر، سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین فواد منصور مفتی،ڈرافٹسمین صدر دفتر سیّد اطہر علی اور اوقاف انجینئرنگ ونگ کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ اوقاف کی 10 آن گوئنگ سکیموں کے ساتھ ترقیاتی سکیموں کی کل تعداد 48 ہے، جس میں اوقاف کے سالانہ ڈویلپمنٹ بجٹ میں ساؤتھ پنجاب کی 13 ترقیاتی سکیمیں دربار حضرت سخی زین العابدینؒ ملتان، دربار حضرت سلطان احمد قتال ؒ ملتان، دربار حضرت موسٰی پاک شہید ؒ ملتان، مدرسہ جامعہ رحمانیہ اللہ داد ٹرسٹ جہانیاں خانیوال،مزار حضرت صد روالدینؒ ڈیرہ غازی خان، دربار حضرت پیر عادلؒ، دربار حضرت سیّدن شاہ ولی ؒ، دربار حضرت سخی سرورؒ ڈیرہ غازی خان، دربار حضرت خواجہ غلام فریدؒ کوٹ مٹھن، مدرسہ تعلیم القرآن بہاولپور،در بار حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی ؒ بہاولپور، دربار حضرت نور محمد مہارویؒ بہاولپور،جامع مسجد میانوالی، دربار حضرت موسیٰ نوابؒ سنجروال رحیم یار خان، نارتھ پنجاب کے 10تعمیراتی منصوبے،جس میں مرکزی جامع مسجد ریلوے روڈ منڈی بہاء ُ الدین، دربار حضرت شاہ دولہ ولی ؒ گجرات، دربار حضرت خواجہ معصوم شاہ ؒ موہری شریف گجرات، دربار حضرت حسن شاہ ؒ گجرات، دربار حضرت بابا نور شاہؒ منڈی بہاء ُ الدین، دربار حضرت شاہ سفیر ؒ جہلم، مرکز جامع مسجداشرفیہ گول چوک سرگودھا، اونچی مسجد باغیچی چوک گوجرانوالہ،در بار حضرت امام علی الحق ؒ سیالکوٹ، جامع مسجد شاہی چنیوٹ اور سینٹرل پنجاب کے 15 ڈویلپمنٹ پروگرمز،جن میں دربار حضرت نولکھ ہزاری ؒ فیصل آباد، دربار حضرت نور شاہ ولی ؒ فیصل آباد، دربار حضرت پیر عبد الرحمن ؒ احمد پور سیال جھنگ، مزار حضرت بی بی پاکدامناں ؒ پروچ روڈ،ٹوائلٹ بلاک، لنگر خانہ، پارکنگ ایریا،دربار حضرت شاہ کمال ؒ لاہور،دربار حضرت شاہ عبد المعالی ؒ لاہور، دربار حضرت پیر مکیؒ لاہور، دربار حضرت درس بڑے میاں ؒ لاہور، دربار حضرت حسن شاہ ولی ؒ، جامع مسجد گلاب شاہ ولی، ایوان ِ اوقاف بلڈنگ، دربار حضرت شاہ چراغ ؒ لاہور، جامع مسجد داتاؒ دربار میں جدید ایئرکنڈیشن کی تنصیب، دربار حضرت نیک مردؒ قصور اورجامع مسجد عثمانیہ گول چوک اوکاڑہ سمیت صوبہ بھر کے دیگر مزارات و مساجد کی تعمیر نو، تزئین و مرمت،اپ گریڈیشن، ریسٹوریشن، رینویشن اور کنزرویشن و دیگر امور شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بلز معاف
-
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کاجڑواں شہروں سمیت 13بڑے شہروں میں ہائوسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کیلئے اے این پی سے رابطہ
-
پاک افغان جھڑپ میں طیارہ گرائے جانے کا دعویٰ، تباہ شدہ فائٹر جیٹ بھارتی نکلا
-
پاکستان نے طورخم اور چمن سمیت افغانستان کے تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس بند کر دیے
-
ہمیں ڈیفائن تعلقات کے فیز میں آنا ہوگا،چاہتے ہیں دونوں جانب سے سرحدوں کا احترام ہو،وزیر دفاع
-
لیسکو کو بجلی چوروں سے 1 ارب 35 کروڑ کا خسارہ ہونے کا انکشاف
-
حکومت کا سائنس مضامین کے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
انجینئر امیر مقام سے پی ٹی آئی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے پارلیمانی اراکین کے جرگہ کی ملاقات، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست
-
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی
-
اسلام آباد مارچ؛ اہم حکومتی شخصیات اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت، بعض مطالبات پر فریقین میں اتفاق ہوگیا
-
فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.