پشاور تھانہ کوتوالی پولیس کی اہم کارروائی، قتل، اقدام قتل میں کوتوالی پولیس کو مطلوب مرکزی مجرم اشتہاری گرفتار

جمعرات 9 اکتوبر 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات پر اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی تسلسل میں ڈی ایس پی دوست محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی فضل جان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری آدم خان ولد جان محمد سکنہ کریم پورہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار مجرم اشتہاری نے 10 اگست 2025 کو اندرون شہر گھنٹہ گھر میں فائرنگ کرکے کفایت اللہ کو قتل جبکہ آمین خان اور عتیق خان کو شدید زخمی کردیا تھا، اشتہاری مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔