امریکا کا چینی ایئرلائنز پر روسی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان

جمعہ 10 اکتوبر 2025 09:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) امریکا نے چینی ایئرلائنز پر روسی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے ۔ رائٹزر کے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے چینی ایئرلائنز پر روسی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے امریکا آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق امریکی ایئرلائنز طویل عرصے سے اس بات پر تنقید کر رہی ہیں کہ چینی ایئرلائنز کو روسی فضائی حدود کے ذریعے امریکہ آنے اور جانے کی اجازت حاصل ہے، جب کہ امریکی ایئرلائنز کو 2022 سے روسی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی کا سامنا ہے۔

برطانوی اخبار رائٹرز نے امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک مسودہ دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدم توازن ایک اہم مسابقتی عنصر بن چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جمعرات کو اس پابندی کی تجویز دی، جس کے تحت چینی ایئرلائنز کو امریکہ کے لیے پروازوں میں روسی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔یہ پیشرفت امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی اور فضائی کشیدگی میں ایک اور اضافہ تصور کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :