پیرو کی پارلیمنٹ نے صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 10:20

لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پیرو کی پارلیمنٹ نے صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ اے ایف پی کے مطابق پیرو کے ارکان پارلیمنٹ نے مواخذے کی چار علیحدہ علیحدہ قراردادوں کو اکثریتی ووٹوں سے منظور کیا جن میں بولوارٹے پر ’’مستقل اخلاقی نااہلی‘‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے، یہ اقدام صدر کو عہدے سے ہٹانے کے عمل کا پہلا مرحلہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ قراردادیں پیرو کی اہم سیاسی جماعتوں کے ارکان نے پیش کیں جن میں وہ ارکان بھی شامل ہیں جو ماضی میں بولوارٹے کے حامی رہے ہیں۔دسمبر 2022 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بولوارٹے کی حکومت کو مسلسل عوامی احتجاج، اسکینڈلز، تحقیقات اور تنازعات کا سامنا رہا ہے۔صدر بولوارٹے کے خلاف متعدد تحقیقات جاری ہیں جن میں قیمتی تحائف، زیورات اور گھڑیوں کی عدم اعلان شدہ وصولی کا الزام شامل ہے جبکہ جولائی میں دینا بولوارٹے نے اپنی تنخواہ میں خود سے بڑے پیمانے پر اضافہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :