دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی نمائش 13 اکتوبر سے شروع ہوگی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 10:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور اسٹارٹ اپ نمائش ’’جیٹکس گلوبل 2025 ‘‘دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 13 سے 17 اکتوبر تک منعقد ہوگی۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق نمائش میں دنیا کے 180 ممالک سے 6,800 سے زائد کمپنیاں اور 2,000 اسٹارٹ اپس شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

نمائش میں مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ، کلاؤڈ، ڈیٹا، فزیکل اے آئی، سیمی کنڈکٹرز، سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں نئی ایجادات پیش کی جائیں گی،اس سال نمائش کا مرکزی موضوع یہ ہے کہ کس طرح ڈیٹا، الگورتھمز اور بڑے لسانی ماڈلز (ایل ایل ایمز) کاروباری پیداواریت کو بہتر بنا رہے ہیں۔

بین الاقوامی کمپنیاں جیسے Snowflake، Presight، IBM، AMD اور Acer اپنی جدید اے آئی ٹیکنالوجیز پیش کریں گی۔اس موقع پر مختلف نشستوں میں مصنوعی ذہانت کے اسٹریٹجک استعمال، اے آئی اور سیمی کنڈکٹرز کی جدت، کوانٹم ڈرگ ڈسکوری اور منصفانہ اے آئی مستقبل کے موضوعات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :