انسداد دہشت گردی عدالت، شہری کو اغوا کر کے لاکھوں روپے تاوان طلب کرنے کے الزام میں سب انسپکٹر کی عبوری ضمانت خارج

جمعہ 10 اکتوبر 2025 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شہری کو اغوا کر کے لاکھوں روپے تاوان طلب کرنے کے الزام میں سب انسپکٹر وقاص علی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔عدالت نے یہ فیصلہ عدم پیروی کی بنیاد پر دیا۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی جمعہ کو سماعت کی۔عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر ملزم سب انسپکٹر عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر پراسیکیوشن نے عدالت سے ملزم کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا اور ضمانت خارج کردی ۔