سرگودھا ، تھانہ سٹی میں ایس ایچ او سب انسپکٹر عبدالمعبود نے چارچ سنبھال کر کام شروع کر دیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 11:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سرگودھا شہر کے تھانہ سٹی میں ایس ایچ او سب انسپکٹر عبدالمعبود نے چارچ سنبھال کر کام شروع کر دیا جن سے ینگ مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کر کے بازاروں سے موٹر سائیکل چوری اور تاجروں کو درپیش مختلف مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس امر پر زور دیا کہ بازاروں میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے، اور چنگچی رکشوں کو مخصوص حدود میں رکھنے کے لائحہ عمل مرتب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ینگ تاجران وفد نے نشاندہی کی کہ چند سنگین معاملات ایسے ہیں جن پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے۔جس پر ایس ایچ او عبدالمعبود نے وفد کو یقین دلایا کہ پولیس پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں اور انتظامیہ تاجروں کے ساتھ مل کر بازاروں میں نظم و ضبط، ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں گے جس پر ینگ انجمنِ تاجران کے وفد نے بازاروں کی بہتری اور شہر کی خوبصورتی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا وفد نے تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے ایس ایچ او کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :