فلپائن میں شدید زلزلے کے بعد صدر کا ساحلی علاقوں سے فوری انخلا کا حکم

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:27

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالدیذ مارکوس نے جمعہ کی صبح جنوبی فلپائن کے ساحلی علاقوں میں شدید زلزلے کے بعد ممکنہ سونامی کے خطرے کے پیشِ نظر فوری انخلا کا حکم دے دیا ہے۔شنہوا کے مطابق صدارتی بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری ساحلی علاقوں سے دور رہیں اور بلندی کی طرف منتقل ہو جائیں۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل، سول ڈیفنس، مسلح افواج، کوسٹ گارڈ اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ فوری انخلا کی کارروائیاں شروع کی جائیں، ہنگامی رابطہ نظام فعال کیا جائے اور مقامی حکومتوں سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔صدر کے مطابق ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیار کر لی گئی ہیں اور جیسے ہی حالات محفوظ ہوں گے، انہیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :