فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی کارروائی ، گاڑی سے1600 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان اوراسسٹنٹ کمشنریوٹی اخلاص سلیم نے مردان انٹری پوائنٹ پر غذائی اشیاکی چیکنگ کے دوران گاڑی سے1600 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی ٹیم اوراسسٹنٹ کمشنریوٹی اخلاص سلیم نےمردان انٹری پوائنٹ پر گاڑی کو روک کر معائنہ کیا گیا جس میں سے 1600 کلوگرام ناقص، مضر صحت اور بدبو دار گوشت برآمد ہوا۔

یہ گوشت کراچی سے مردان لایا جا رہا تھا اور مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا، تاہم فوڈ اتھارٹی اورضلعی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ گوشت کو قبضے میں لے کر لائیو سٹاک محکمے کی موجودگی میں ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم مردان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہےکہ مضر صحت اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :