گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 10 اکتوبر 2025 21:58

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارت و سرمایہ کاری، ثقافت، ماحولیاتی تبدیلی، سیاحت کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو یہاں ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ کے شمالی علاقے اپنی قدرتی خوبصورتی، دلکش مناظر اور تاریخی ورثہ کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پرکشش مقام رکھتے ہیں، خیبرپختونخوا میں سیاحتی شعبہ سمیت دیگر شعبہ جات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اورحکومت عالمی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدیم تہذیب و ثقافت کا گہوارہ اور قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ان وسائل کو بروئے کار لاکر مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے خط میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں بالخصوص سیاحت کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔