حکومت ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،گزشتہ مالی سال میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 27.2 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 27.2 فیصد اضافہ ہوا جو 4026.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ انہوں نے ذکر کیا کہ حالیہ مہینوں میں ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔