اسپیکرپنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیا ء ریجنل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:54

اسپیکرپنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیا ء ریجنل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سی پی اے ایشیا ء ریجنل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے ۔ملک محمد احمد خان کا بطور رکن انتخاب 68ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس کے موقع پر بارباڈوس میں عمل میں آیا۔ملک محمد احمد خاں کو تین سی پی اے کانفرنسز 2025-2028کے لیے رکن منتخب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بارباڈوس میں اسپیکر ملک محمد احمد خاں نے کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اسٹیفن ٹوگ سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی تعاون اور جمہوری روابط پر گفتگو کی گئی ۔اسپیکر ملک محمد احمد خاں نے وفد کے ہمراہ بارباڈوس پارلیمنٹ کا دورہ کیا اوربارباڈوس کے اسپیکر اور ارکانِ پارلیمنٹ سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر ایشیا ء اور سائوتھ ایسٹ ایشیا ء کے وفود سے دوطرفہ ملاقاتیں کی گئیں۔

ملاقاتوں میں قانون سازی، علاقائی تعاون اور پارلیمانی ڈائیلاگ پر تبادلہ خیال کیا گی ا۔وفد میں اراکین اسمبلی ملک احمد سعید خاں، سید علی حیدر گیلانی ،سارہ احمد ،سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب ،ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی علی حسنین بھلی اور ایڈوائزر برائے اسپیکر اسامہ خاور شامل ہیں۔