
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کا اجلاس، بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مفت تھراپی کرنے کا فیصلہ
جمعہ 10 اکتوبر 2025 16:15

(جاری ہے)
اجلاس میں مزید 48 نئی بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم سکول کے بچوں، اساتذہ اور سٹاف کے لیے یونیفارم اور ڈیزائن کی بھی منظوری دی۔13 رکنی بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اورآٹزم ریسورس سینٹر کے تین سالہ اسٹریٹجک پلان کی منظوری دی گئی۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ مریم نواز آٹزم سکول میں ایک کسٹمائزڈ ماڈل نافذ کیا جا رہا ہے۔ جو دنیا کے مختلف ممالک میں رائج کامیاب، ثبوت پر مبنی (Evidence-Based) آٹزم ماڈلزاور بین الاقوامی تحقیقی تجربات کے گہرے مطالعے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔سکول کے لیے ایک جامع فنکشنل گرین نصابِ تعلیم بھی تیار کیا گیا ہے جس میں کمیونیکیشن و لینگویج، لائف اسکلز، اسلامی و اخلاقی تعلیم، ٹیکنالوجی، جسمانی تعلیم اور سماجیات شامل ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا کہ پاکستان کے پہلے آٹزم سکول میں اوپن جم، واکنگ ٹریک، سنسری گارڈن اور ساؤنڈ تھراپی سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔یہاں 3 سے 16 سال تک کے بچوں کو داخلہ دیا جائے گااور مریم نواز آٹزم سکول اینڈ ریسرچ سینٹر میں بچے 22 سال کی عمر تک زیرِ تعلیم و زیرِ علاج رہ سکیں گے۔سکول کے لئے خصوصی ہائبرڈ ماڈل تیار کیا گیا ہے،جس کے تحت بچوں کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تصویری اور تحریری تھراپی دی جائے گی۔بچوں کے والدین کے لیے بھی کوچنگ ماڈیولز تیار کر لیے گئے ہیںتاکہ گھر اورسکول کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کی جا سکے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آٹزم سکول میں بچوں کی سکلز اور حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ چلڈرن ویلفیئر آفیسرز بچوں کی حفاظت اور فلاح کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔ سکول میں ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن بھی قائم ہوگا،جہاں ماسٹر ٹرینرز اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کریں گے ۔ ایک سالہ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز بھی شروع کیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی بند
-
پہلے آپ کہتے ہوکہ سکیورٹی کا کام فوج کرے گی ، پھرکہتے ہو کہ یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے
-
باردڈر پر باڑ ہے تو دہشتگرد کیسے واپس آئے؟
-
ہم نے ہمیشہ کہا کہ ہمیں اپنی سیاست میں نہ لائیں، آپ کی سیاست آپ کو پیاری ہو
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ملاقات
-
مرمت نہ ہونے سے پی آئی اے کے 34 جہازوں کا بیڑہ 12 پر محدود ہوگیا، ایئرکرافٹ انجینئرز
-
بد قسمتی سے خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو جگہ دی گئی، ترجمان پاک فوج
-
وزیرِاعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کا مطلب الیکشن کمیشن جعلی حکمرانوں کی بی ٹیم ہے
-
غزہ جنگ بندی: یو این ادارے فوری امدادی کارروائیوں کے لیے تیار
-
شامی پناہ گزینوں کی لیبیا سے رضاکارانہ واپسی شروع
-
پناہ گزینوں اور تارکین وطن سے متعلق برازیل کی نئی قومی پالیسی کی ستائش
-
نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.