Live Updates

مذہبی جماعت کی ریلی پارٹی مرکز سے چل پڑی، امریکی سفارتخانے تک لانگ مارچ کا اعلان

پولیس نے ریلی روکنے کی کوشش کی، جس پر تصادم ہوا تاہم پولیس تحریک لبیک کے کارکنوں کو روکنے میں ناکام رہی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:02

مذہبی جماعت کی ریلی پارٹی مرکز سے چل پڑی، امریکی سفارتخانے تک لانگ ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) تحریک لبیک پاکستان کی ریلی پارٹی مرکز سے روانہ ہوگئی، منتظمین نے امریکی سفارتخانے تک لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے کارکنان اور رہنماء سعد حسین رضوی کی قیادت میں لاہور میں اپنے مرکز مسجد رحمت العالمین ﷺ سے جلوس کی صورت میں روانہ ہوئے جہاں روانگی سے قبل جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہم لاہور سے اسلام آباد امریکی سفارتخانے تک لانگ مارچ کریں گے، آپ ٹرمپ سے کون سا ہاتھ ملا کر آئے ہیں کہ پاکستان میں فلسطین کے حق میں بات بھی نہیں کرنے دے رہے؟۔

انہوں نے کہا کہ اس مارچ میں میں خود سب سے آگے چلوں گا، اس کے بعد ہماری جماعت کی شوریٰ اور پھر کارکنان پیش قدمی کریں گے، گرفتاری، گولی اور شیل کوئی مسئلہ نہیں ہیں، شہادت ہمارا مقدر ہے، اگر آپ کے لیے سفارتخانے مقدس ہیں تو ہمارے لیے بیت المقدس افضل ہے، اپنے مال، اپنے خون اور اپنی اولاد سے بھی بیت المقدس ہمیں افضل ہے، جماعت نے کوئی پہل نہیں کی مگر ناموسِ رسالت کے دفاع کے لیے اور اس مرتبہ بیت المقدس کے سبب قدم اٹھایا گیا، امتِ مسلمہ میں ابھی بھی ایسے نوجوان موجود ہیں جو قربانی کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ریلی میں لوگ بڑی تعداد شریک ہے، پولیس نے ریلی کو روکنے کی کوشش کی تو اس پر تصادم ہوا تاہم پولیس تحریک لبیک کے کارکنوں کو روکنے میں ناکام رہی جس کے بعد پولیس پیچھے ہٹ گئی، جس کے بعد ریلی ٹی ایل پی اپنے مرکز سے نکل کر تھوڑی دور جا کر عارضی طور پر رکی جہاں مزید لوگ بھی اس کے ساتھ شامل ہوگئے۔                            
Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات