اٹک ،شہر کو مؤثر انداز میں خوبصورت بنایا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:08

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ بلدیہ اٹک شہر کی خوبصورتی کے لیے مربوط منصوبہ تیار کر رہی ہے اور جلد شہر کو جدید طرز پر مؤثر انداز میں خوبصورت بنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات بلدیہ اٹک میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ سردار آفتاب احمد خان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر انیل سعید نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شہر کی خوبصورتی کے لیے ایک خصوصی منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں عوامی سہولت اور شہری ضرورتوں کو بنیادی ترجیح دی جا رہی ہے۔بعد ازاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انسدادِ تجاوزات مہم کی نگرانی بھی کی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔\378

متعلقہ عنوان :