اٹک ،انسداد ڈینگی مہم میں تمام محکمے مؤثر کردار ادا کریں، ڈپٹی کمشنر اٹک

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:08

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید، محکمہ صحت و تعلیم کے افسران، ڈی ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایم ایس ڈاکٹر جواد الہی، ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف حسین اور دیگر افسران نے اجلاس کو انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ضلعی و تحصیل انتظامیہ، سرکاری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیے کہ وہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے موثر اقدامات کریں اور دیگر محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جانچنے کے لیے تیسری پارٹی کے ذریعے نگرانی بھی کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے رپورٹس اعلیٰ حکام کو ارسال کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کی مہم کو مزید مؤثر بنائیں۔آخر میں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش روکی جا سکے اور اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :