ریسکیو1122 مانسہرہ کے آن کال ڈیوٹی آفیسر کا ریسکیو کنٹرول روم کا دورہ، وہیکلز کا ریکارڈ و آلات کی دستیابی کا جائزہ لیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:08

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ریسکیو1122 مانسہرہ کے آن کال ڈیوٹی آفیسر ولید خان نے ریسکیو کنٹرول روم اور ریسکیو سٹیشن 11 کا دورہ کیا اور ریسکیو وہیکلز کا ریکارڈ، عملے کی حاضری اور آلات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو1122 مانسہرہ کے مطابق انہوں نے ریسکیو سٹیشن کے مجموعی انتظامی امور، صفائی اور آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈیوٹی آفیسر نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کو مزید ذمہ داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری ریسکیو سروس فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے ریسکیو کے کام کو مزید موثر بنانے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :