لاہورتعلیمی بورڈ کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کیس، حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور تعلیمی بورڈ کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کے لیے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ بتایا جائے مستقل تقرری کب تک عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔درخواست شہری شاہنواز کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔