عوامی مسائل کے حل اور انتظامیہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی ،اسسٹنٹ کمشنر سیالکو ٹ

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) سیالکوٹ میں نئے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہونے والے صفدر شبیرنے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے عملے سے ملاقات کی اور بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور انتظامیہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی ،عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور نظم و ضبط ،جرائم کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، شہریوں نے اے سی کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں تحصیل بھر میں انتظامی معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے خواجہ عمیر محمود اسسٹنٹ کمشنر سیالکو ٹ تعینات تھے۔دوسری جانب تحصیل پسرور میں انسپکٹر رانا صلاح الدین کو انچارج سی سی ڈی تعینات کر دیا گیا ہے ۔ان کی تعیناتی کا مقصد تحصیل سطح پر کارکر دگی اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :