فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کو جرمانے یا سزا کا سامنا ہوسکتا ہے،اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:30

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے کہا ہے کاشتکار فصلوں کی باقیات کو ہر گز نہ جلائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے یا سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سموگ پروگرام كے تحت حکومت پنجاب کی طرف سے باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت نوٹس لیا گیا ہے ، پنجاب بھر میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کا سامنا ہو سکتا ہے، فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کے خلاف آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے اور آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ آلودگی پھیلانے والوں کی فوری اطلاع ہیلپ لائن1373 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :