Live Updates

بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:50

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (ہفتہ ) کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

افغانستان کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔ دنوں ٹیمیں یو اے ای کے دورہ پر ہے جہاں انہوں نے اپنے دورہ یو اے ای کے دوران 3ٹی ٹوٹی میچوں کی سیریز کھیل لی ہے جو بنگلہ دیش نے 0-3 سے جیت لی تھی جبکہ 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جاچکا ہے جو افغانستان کی ٹیم نے جیت لیا تھا۔

تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں حشمت اللہ شہیدی افغانستان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کو مہدی حسن مرزا لیڈ کریں گے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14اکتوبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائےگا۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات