گھریلو ملازمین کیلئے لیٹرآف ایمپلائمنٹ لازمی قرار

اوورٹائم کی صورت میں دوگنی اجرت بھی دینا ہوگی ماہانہ اجرت 40 ہزا رروپے ملے گی بلکہ سالانہ چھٹیاں بھی درکار ہوں گی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 16:11

گھریلو ملازمین کیلئے لیٹرآف ایمپلائمنٹ لازمی قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے پہلی بارگھروں میں صبح سے شام تک کام کرنے والے ہزاروں گھریلو ملازمین کے لیے لیٹرآف ایمپلائمنٹ لازمی قراردے دیا گیا ، اوورٹائم کی صورت میں دوگنی اجرت اورمیٹرنٹی لیوزبھی دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

نئے لیبر قانون کے تحت گھریلو ملازمین کو نہ صرف ماہانہ اجرت 40 ہزا رروپے ملے گی بلکہ سالانہ چھٹیاں بھی درکار ہوں گی، نئے قانون میں گھریلو ملازمین رکھنے کے لئے لیٹرآف ایمپلائمنٹ لازمی قراردیا گیا ہے۔ یونین کونسل کی سطح پرڈِسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی گھریلو ملازمین کے تنازعات کے حل کے لیے کام کرے گی۔ قانون کے جس کے تحت انہیں میٹرنٹی لیوز، صاف، محفوظ اورباعزت کام کی جگہ فراہم کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :