پشاور ،تھانہ متھرا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، 3 ملزمان گرفتار، آئس اور چرس برآمد

جمعہ 10 اکتوبر 2025 16:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے منشیات کی روک تھام کیلئے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ متھرا ملنگ جان نے آیاز خان اے ایس آئی اور اسرار خان اے ایس آئی کے ہمراہ ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان زاہد، اسرار عرف باور اور ناصر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2806 گرام چرس اور 432 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے ،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :