کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے سابق صوبائی وزیر میر طارق محمود کھیتران کی ملاقات

جمعہ 10 اکتوبر 2025 18:41

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے سابق صوبائی وزیر میر طارق محمود کھیتران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں لورالائی ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر، ڈویژنل ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ژوب ڈویژن شراف الدین ہوتک اور محمد رمضان کھیتران بھی موجود تھے میر طارق محمود کھیتران نے زور دیا کہ دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں اور صحت کی سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو ان کے دروازے پر بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔

کمشنر لورالائی نے یقین دلایا کہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی کاموں کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :