کوئٹہ پراجیکٹ منصوبہ ،روڈتوسیع کے کاموں کیلئے برقی لائنوں کی شفٹنگ ،بجلی کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

جمعہ 10 اکتوبر 2025 18:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ پروجیکٹ منصوبہ کے سلسلے میں روڈکی توسیع کے کاموں کیلئے برقی لائنوں کی شفٹنگ اور بجلی کھمبوں کی تنصیب کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 11اکتوبرسی13اکتوبرتک (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11Kvجبل نور،خروٹ آباد، ویسٹرن بائی پاس،ائیرپورٹ روڈ، تکاتو،عمر، دوستین،کڈنی سینٹر، پی اے ایف،آریااورداریم فیڈرزجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو،اولڈجان محمد،نیو جان محمد، اولڈلیاقت بازار فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔

اسکے علاوہ 12اکتوبرکو (بروزاتوار) سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، کرانی، بی ایم سی،اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، خیر بخش مری،جڑسا،اے ون سٹی، سرکی روڈ، واسا،انڈسٹریل فیڈرزصبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اٴْسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈر صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے بجلی بند ہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 12اکتوبرکے روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ، سٹی،لیاقت بازارایکسپریس فیڈرزدن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔

اس کے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 11اکتوبر(بروزہفتہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے کرانی، سریاب ون،انڈسٹریل، ہزارہ ٹاون،جائنٹ روڈ، ساوتھ واسا، منی مارکیٹ، بی ایم سی،کرانی ایکسپریس،گرڈکالونی فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح 12اکتوبرکو(بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvاولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانت،جناح روڈ، سورج گنج بازار، ایم ای ایس، کیسکو، عالم خان، مارک فیکٹری، ایف سی ہسپتال، مالک، کسٹم فیڈروں سے صبح8بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندرہے گی۔

علاوہ ازیں 13اکتوبرکو(بروزپیر) مستونگ گرڈاسٹیشن کے فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے نیز اسی روز منجھوشوری اور گلستان گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔