اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق اور جائیدادوں کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اے ڈی سی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 19:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان بخاری کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین، ریونیو افسران اور درخواست گزاروں کے نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں پورٹل اور مینول سسٹم کے ذریعے موصول ہونے والی 10 درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں سے 3 درخواستوں کا فیصلہ موقع پر ہی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بیشتر درخواستیں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں اور دیگر قانونی تنازعات سے متعلق تھیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، وہ اپنی محنت سے قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں، اس لیے ان کے حقوق اور جائیدادوں کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کیسز کو قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر حل کیا جا رہا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو فوری اور منصفانہ انصاف فراہم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :