این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پر پلمبر کو سرکاری گاڑی، 300 لیٹر پٹرول اور بھاری تنخواہ دینے کا الزام

جمعہ 10 اکتوبر 2025 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کراچی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیززمیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا سنگین اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق، ادارے میں تعینات ایک پلمبر کو 1.6 سی سی کرولا کار، ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول اور 6 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ فراہم کی جا رہی ہے یہ تمام مراعات ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی کے ذاتی حکم پر دی گئیں یہ غیرقانونی اقدام نہ صرف سرکاری قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی فنڈز کے بے جا استعمال اور ادارے کے وقار پر سوالیہ نشان ہے حیران کن طور پر یہ مراعات پچھلے دو سالوں سے مسلسل دی جا رہی ہیں، جب کہ متعدد بار انتظامیہ نے اعتراض بھی اٹھایا قانونی ماہرین کے مطابق، یہ عمل توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق، غیرقانونی بھرتیوں اور مراعات کی سختی سے ممانعت کی گئی تھی۔

عوامی حلقوں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے یہ واقعہ ادارہ جاتی احتساب اور شفاف طرزِ حکمرانی کی ضرورت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔