چھتر اورفلیجی میں دو افراد سے موٹرسائیکلیں،نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے

جمعہ 10 اکتوبر 2025 20:15

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) چھتر اور فلیجی دو موٹر سائیکلز چھین لی گئی مذاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا پولیس کے مطابق چھتر پولیس تھانہ کی حدود چھتر روڈ پر مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر غلام علی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ فلیجی پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ کھیہ کے مقام پر تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر رحمان دیرکھانی سے موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین لیا مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا