ملتان ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق ہو گیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 20:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ملتان گراس منڈی پھاٹک کے قریب افسوسناک حادثہ میں 19 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد عباس ولد نعیم اختر کے نام سے ہوئی ہے جو ہینڈ فری لگا کر ریلوے پٹری پر چل رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آ گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر ٹیم روانہ کی، تاہم نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔