اسٹریٹ کرائمزاورمنشیات فروشی میں ملوث 4ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات و موبائل فونز برآمد

جمعہ 10 اکتوبر 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) اسٹیل ٹائون اورشرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمزاورمنشیات فروشی میں ملوث 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 520گرام چرس،نقدی،2 پسٹلز، بمعہ رائونڈز اور موبائل فونز برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جمشید عرف جیمی ، حماد ،وقار اور محبوب علی شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو شرافی گوٹھ اورگلشن حدید کے علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :