سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر محمد نسیم لانگو گریڈ 19 کو بیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان مجیب الرحمان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر محمد نسیم لانگو گریڈ 19 کو بیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

ان پر چیف سیکریٹری کے احکامات کی خلاف ورزی، غیر مجاز عملے کی تعیناتی، کارکردگی نہ دکھانے والے عملے کے خلاف کارروائی نہ کرنا، اور ڈویڑنل ٹاسک فورس میٹنگز میں خواتین کی شرکت کو یقینی نہ بنانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

کمشنر قلات ڈویژن،ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے محکمہ ہیلتھ کی کارکردگی پر غیر مجاز تعیناتیوں ضلعی تجاویز کو نظر انداز کرنے پر عدم اطمینان اور برہمی کا اظہار کیا، انکوائری کے لیئے ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، سبی ڈویژن کو مقرر کیا گیا ہے، جو 15 دن میں رپورٹ پیش کریں گے۔ یہ اقدام صحت کے شعبے میں بدعنوانی کے خاتمے اور سہولیات کی بہتری کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :