سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ بشریٰ بی بی کا ہے،طارق فضل چوہدری

خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ، گورنر راج کی باتیں ابھی قبل از وقت ہیں،وفاقی وزیرپارلیمانی امور

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نہیں بلکہ بشریٰ بی بی کا ہے، اس فیصلے کا صوبے میں بہتری سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف کے ایم پی ایز ناخوش ہیں، بانی پی ٹی آئی تشدد ، ٹکراؤ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ان کا ذہن ہے کہ پھر وفاق پر چڑھائی کریں گے لیکن آئندہ اسلام آباد پر کسی بھی یلغار کی کوشش ہوئی تو اسے سختی سے روکا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں مگر گورنر راج کی باتیں ابھی قبل از وقت ہیں۔