ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکوئٹہ (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیر صدارت جیل میں بچوں کے اصلاحی مرکز کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیر صدارت جیل میں بچوں کے اصلاحی مرکز کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیلدار سٹی، تحصیلدار سریاب، نائب تحصیلدار سٹی سمیت دیگر نائب تحصیلداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران نقشوں کے ذریعے مجوزہ مقامات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ بچوں کے جیل کے لیے مناسب زمین فراہم کی جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلد از جلد زمین کی نشاندہی مکمل کرکے محکمہ جیل خانہ جات کے حوالے کی جائے تاکہ یہ منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے علیحدہ جیل کا قیام ایک اہم سماجی ضرورت ہے جو اصلاح و تربیت کے بہتر مواقع فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :