جائیداد کے تنازعہ پر مطلقہ ہ بیوی قتل، شوہر زخمی۔

جمعہ 10 اکتوبر 2025 23:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) جائیداد کے تنازعہ پر مشتعل شخص نے مطلقہ بیوی کوقتل اور اسکے شوہر کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ گڑھ کے علاقے چک نمبر 545 گ ب میں زمین کے تنازعہ پر شہادت نامی مشتعل شخص نے مطلقہ بیوی شمع بی بی کوقتل اور اسکے شوہر کو زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

ملزم شہادت نے سابقہ بیوی شمع بی بی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا۔

حکام نے بتایا کہ 30 سالہ شمع بی بی اپنے شوہر کے ساتھ احاطے کا حصہ لینے سابقہ شوہر کے گھر گئی تھی۔ جھگڑے کے دوران خاتون کا موجودہ شوہر بھی زخمی ہو گیا۔ اطلاع پر تھانہ گڑھ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔