سلیم معرا ج نے حبابخاری کواداکاری پرریٹنگ میں 10میں سے 6نمبردے دیئے

میں 90کی دہائی کے سنیما کا پرستار ہوں اور صائمہ نور کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کو پسند کرتا ہوں، اداکارکی گفتگو

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 10:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار سلیم معراج نے اداکارہ حبا بخاری کی اداکاری پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ایک پوڈ کاسٹ میں سلیم معراج نے اداکارہ حبا بخاری کو ریٹنگ میں 10میں سے 6نمبر دئیے اور کہا کہ وہ اچھی اداکارہ ہے میں نے اپنی ذاتی ترجیح کی وجہ سے 4پوائنٹس کاٹے ہیں۔

(جاری ہے)

سلیم معراج نے کہا کہ میں نے ان لوگوں کو 10نمبرز دئیے ہیں جو میری ذاتی پسند ہیں، میں صبا قمر کو 10میں سے 10نمبر دوں گا وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میں 90کی دہائی کے سنیما کا پرستار ہوں اور صائمہ نور کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کو پسند کرتا ہوں، میں منٹو نہیں ہوں میں ان کی اداکاری دیکھ رہا ہوں ان کی اداکاری کمال ہے۔سلیم معراج نے کہا کہ ریشم پہلے بہت پسند تھی لیکن اب وہ اب اداکاری نہیں کررہی ہیں، مجھے لگتا تھا کہ بہت اچھی اداکارہ ہیں اور آگے تک انڈسٹری میں رہیں گی لیکن ان کی گاڑی کو بریک لگ گئی ہے اور صائمہ نور آگے چلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :