صدر مملکت آصف علی زرداری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 14:50

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بہادر اہلکاروں نے وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرکے عظیم مثال قائم کی۔ انہوں نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قوم اور سکیورٹی فورسز متحد رہیں گی۔