ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ، طلباء و اساتذہ کی حاضری و تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 12:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام حبیب اللہ نے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اور طلباء و اساتذہ کی حاضری و تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی و دیگر دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے متعلقہ عملے کو تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے اور طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں کیونکہ ملک کا روشن مستقبل آپ سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :