ڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال بکھر میں خطیر رقم کی جدید ڈائلسز مشین نے کام شروع کر دیا ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:55

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اور ضلعی محکمہ صحت کی مؤثرحکمت عملی کی بدولت ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کو اب ڈائیلسز کے لیے ملتان جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں خطیر رقم کی جدید ڈائیلسز مشین نے آج سے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ڈائیلسز مشین کا افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کیا۔

افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احسان اللہ خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا مریضوں کے لیے یہ سہولت ایک بڑی آسانی ہےکیونکہ اس سے قبل ایسے مریضوں کو ڈائیلسز کے لیے ملتان جانا پڑتا تھا جو سفری اور مالی اعتبار سے ایک تکلیف دہ عمل تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع میں صحت عامہ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضلعی محکمہ صحت کے ساتھ قریبی کوآرڈی کا عمل نیشن برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ مریضوں کو ان کے اپنے ضلع میں معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے کہا کہ ڈائیلسز کی یہ نئی سہولت ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ہےجس سے ضلع بھکر میں علاج معالجہ کی سہولتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :