بھارت،اسکول کی فیس نہ دینے پر ٹیچر نے بچے کی آنکھ ضائع کردی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 17:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ایک اسکول میں فیس نہ دینے پر اسکول ٹیچر نے بچے کی آنکھ ضائع کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھراپردیش کے ایک گاں کے مقامی اسکول میں انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا، ٹیچر نے فیس نہ دینے کی پاداش میں طالب علم کی آنکھ پھوڑ دی۔

(جاری ہے)

متاثرہ بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ فیس کی ادائیگی میں تاخیر پر ٹیچر نے چھڑی سے بچے کو بے دردی سے مارا پیٹا اس دوران چھڑی بچے کی آنکھ میں لگ گئی۔ جس کے باعث بچے کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔متاثرہ بچے کے والدین کے مطابق وہ اپنے بچے کو اچھا انسان بنانے کی امید سے اسکول بھیجتے تھے، لیکن اب ان کا بیٹا بینائی سے محروم ہو کر شدید صدمہ اور درد کا شکار ہے۔