
ترقی کے دعوئوں کے باوجود بہار میں دلت طبقہ بدستور محرومی کا شکار، رپورٹ
ہفتہ 11 اکتوبر 2025 18:30
(جاری ہے)
نتائج سے ظاہر ہوا کہ دلت آبادی کی اکثریت آج بھی غربت، بے روزگاری، ناخواندگی، زمین کی ملکیت سے محرومی اور غیر مناسب رہائش جیسی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔
این اے سی ڈی اے او آر کے چیئرمین اشوک بھارتی کے مطابق رپورٹ کا مقصد اْن دلت آوازوں کو سامنے لانا ہے جنہیں انتخابات کے دوران مسلسل دبایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بہار میں ہر پانچواں شخص دلت ہے، مگر ان کے مسائل انتخابی مباحثوں میں کبھی جگہ نہیں پاتے۔ ہماری تحقیق سے واضح ہے کہ ترقی کے نام پر جن لوگوں سے زمینیں اور گھر چھینے گئے وہی آج سب سے زیادہ پسماندہ ہیں۔ اشوک بھارتی نے کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ترقی کی ایک گمراہ کن تصویر پیش کی ہے۔نتیش کمار کو گزشتہ دو دہائیوں سے ترقی کا نجات دہندہ قرار دیا جاتا رہا لیکن ہمارا ڈیٹا ایک بالکل مختلف حقیقت بتاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہار کے 62 فیصد دلت اب بھی ناخواندہ ہیں، 63 فیصد بے روزگار ہیں اور ان کی اوسط ماہانہ آمدنی صرف 6 ہزار 480 روپے ہے۔ اشوک بھارتی نے یہ بھی بتایا کہ 2013۔14 میں دلتوں کے لیے بجٹ کا حصہ 2.59 فیصد تھا جو بی جے پی حکومت کے دور میں گھٹ کر صرف 1.29 فیصد رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سڑکیں اور پل تو تعمیر کیے مگر اس کے لیے کئی اضلاع میں دلتوں کے گھر مسمار کیے گئے۔ سوال یہ ہے کہ جب ہر پانچواں بہاری دلت ہے تو نتیش کمار کی نام نہاد گڈ گورننس میں ان کے لیے جگہ کیوں نہیں؟ رپورٹ میں تعلیم، روزگار، صحت، زمین کے حقوق اور دلتوں کے خلاف مظالم جیسے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، جس کے مطابق بہار کا ترقیاتی ماڈل اس طبقے کی ساختی محرومیوں کو دور کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے گئے
-
ٹرمپ اسرائیل کو عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے میں مدد دے سکتے ہیں، نتن یاہو
-
اسرائیلی جیلوں سے 1968 فلسطینی قیدی رہا
-
مشرق وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دورکا آغاز ہے، امریکی صدر
-
چین کا امریکا پرجوابی وار، ٹرمپ کے نئے ٹیرف کو منافقانہ قرار دیدیا
-
اسرائیل سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ٹرمپ
-
چھ ماہ میں پہلی مرتبہ غزہ میں ایندھن اور گیس کے ٹرک داخل
-
حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے ، سیکڑوں فلسطینی قیدی بھی غزہ پہنچ گئے
-
آسٹریلوی ایئرلائن قنطاس کے 57 لاکھ صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک
-
فوجی کارروائی ختم نہیں ہوئی،نیتن یاہوکی ڈھٹائی برقرار
-
چین کو تکلیف نہیں دینا چاہتے ڈونلڈ ٹرمپ
-
غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے، امریکی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.