
نئے لوکل گورنمنٹ بل یونین کونسل سسٹم بحال ، لاہورضلع کو مکمل طور پر شہری علاقہ قرار دینے کی تجویز
ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:23
(جاری ہے)
مقامی حکومتوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے چلانے کا اختیار ہو گا، منتخب امیدواروں کو گزٹ نوٹیفکیشن کے 30 دن میں سیاسی جماعت جوائن کرنے کی اجازت ہوگی، لوکل ٹیکسوں کے خلاف شہری 45 دن کے اندر کمیشن میں اپیل کر سکیں گے، کمیشن کو غیر منصفانہ ٹیکس معطل کرنے کا اختیار دیا گیا۔
بل کے متن کے مطابق کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز کے قیام اور رجسٹریشن کی باقاعدہ شق شامل کر لی گئی ہے، سی بی او کو ترقیاتی منصوبوں میں 20 فیصد شراکت اور 80 فیصد فنڈ حکومت سے ملے گا، سی بی او فنڈز صرف سرکاری بینکوں میں رکھنے کی پابندی عائد ہوگی، ڈپٹی کمشنرز کو تمام ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کے رکن بنانے کی سفارش شامل ہے، ہر ضلع میں اقتصادی ترقی کی حکمت عملی تیار کرنے کا اختیار دیا گیا، کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز کو غیر منافع بخش ادارہ قرار دے دیا گیا، سی بی او کے اثاثے صرف ادارے کے مقاصد کے لیے استعمال ہوں گے، ممبران میں منافع یا بونس تقسیم نہیں ہوگا۔سی بی او کی املاک ایگزیکٹو کمیٹی کے نام پر رکھی جائیں گی ، یہ کمیٹی عدالت میں مقدمہ کر سکے گی، سی بی او تحلیل یا ڈی رجسٹریشن کی صورت میں اثاثے مقامی حکومت کو منتقل کر دئیے جائیں گے، سی بی او کی قائدانہ مدت ایک سال مقرر کر کے سابقہ دو سال ختم کر دی گئی ہے، کمیشن کو غیر منصفانہ مقامی ٹیکسز کی سماعت اور فیصلے کا اختیار دیا گیا، شق میں لالاموسہ کی جگہ لاہور لکھا گیا، لالاموسہ اکیڈمی پھر بھی ڈی جی کے کنٹرول میں رہے گی، شیڈولز میں ایکس آفیشو جنرل ممبرز کی اصطلاح شامل کی گئی۔قصاب خانوں کی فراہمی، انتظام اور دیکھ بھال مقامی حکومت کی ذمہ داری قرار دی گئی، لوکل گورنمنٹ قصاب خانوں کو آئوٹ سورس کر سکتی ہی؛ معاہدہ کم از کم تین سال کا ہوگا، قصاب خانوں پر صوبائی ضابطہ کار کی پابندی لازم قرار دی گئی، نجی مارکیٹیں صرف لائسنس کے ساتھ چل سکیں گی، غیر قانونی مارکیٹس پر پابندی ہوگی، لائسنس کے اجراء ، معطلی یا منسوخی کی صورت میں مطلع کرنے کا نوٹس اردو و مقامی زبان میں چسپاں کیا جائے گا، لوکل گورنمنٹ کو زمین کے استعمال کا منصوبہ تیار کرنے کا اختیار دیا گیا۔سائٹ ڈیویلپمنٹ اسکیم کے تحت عوامی استعمال کے لیے مختص زمین مقامی حکومت کو مفت منتقل ہوگی، سائٹ ڈیویلپمنٹ اسکیم کی خلاف ورزی پر غیر مجاز عمارتیں مسمار کی جا سکیں گی ، معاوضہ نہیں دیا جائے گا، اگر کوئی منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل نہ ہوا تو مقامی حکومت خود اس کی تکمیل سنبھال لے گی، مقامی حکومت غیر صحت مند یا خطرناک عمارتیں صاف، مرمت یا ختم کرنے کا نوٹس جاری کر سکے گی، سڑکوں، عوامی جگہوں اور کچرے کی صفائی کا انتظام مقامی حکومت کی ذمہ داری ہوگا؛ ڈسٹ بن مقامی حکومت فراہم کرے گی۔مقامی حکومت کے ذریعے اٹھایا گیا کچرا مقامی حکومت کی ملکیت ہوگا، پبلک بیت الخلا ء کی فراہمی ضروری ہوگی؛ نجی لاتھرنز کے عوامی استعمال پر پابندی یا معائنہ ممکن ہوگا، پبلک فیریز کے لائسنس اور انتظام کا اختیار مقامی حکومت کو دیا گیا، صاف پانی کی فراہمی مقامی حکومت کی ذمہ داری ہوگی،نجی پانی کے ذرائع پر کنٹرول اور اجازت لازمی ہوگی ، مقامی حکومت عوامی ندی نالوں، ٹینکس اور تالابوں کی کھدائی و بحالی کر سکے گی۔سڑکوں، اسٹریٹ لائٹنگ اور سٹریٹ واٹرنگ کے پروگرام مقامی حکومت کے تحت نافذ ہوں گے، سڑکوں اور عوامی مقامات کے نام تبدیل کرنے کا اختیار مقامی حکومت کو دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
نادرا کی نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی
-
اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، راناثنااللہ
-
یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 17فیصد اضافہ
-
ہم ’’نان کسٹم پیڈ وزیراعلٰی‘‘ کا تسلط مسترد کرتے ہیں، اختیار ولی خان
-
ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ،تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
-
میپکو کی 491 ہنرمند و غیر ہنرمند ملازمین کی بھرتی کی منظوری
-
نومئی واقعات، فلک جاوید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
-
راولپنڈی 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالا دکاندار گرفتار
-
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
-
سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی
-
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
-
تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.