میونسپل کارپوریشن حب کا چیف آفیسر بجلی چور نکلا

چوری کا کنڈا کاٹنے پر موصوف نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں کے سوک سینٹر میں داخلے پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 21:50

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) میونسپل کارپوریشن حب کا چیف آفیسر بجلی چور نکلا چوری کا کنڈا کاٹنے پر موصوف نے Kالیکٹرک کی گاڑیوں کے سوک سینٹر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

باخبر زرائع کے مطابق گزشتہ روز Kالیکٹرک کی جانب سے حب میں بجلی چوروں کے خلاف اسٹینگ آپریشن کے دوران چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب کے عالی شان بنگلے میں لگی چوری کا کنڈا بھی کاٹ دیا اپنے گھر چوری کا کنڈا کاٹنے پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب بجائے چوری پکڑے جانے پر شرمندہ ہونے کہ چوری اوپر سے سینہ زوری پر اتر آیا اور K الیکٹرک کی گاڑیوں کا سوک سینٹر میں داخلے پر پابندی عائد کردی دوسری جانب زرائع نے بتایا ہے کہ Kالیکٹرک حکام کی جانب سے ایک سرکاری آفیسر کی جانب سے گاڑیوں کا سوک سینٹر داخلے پر پابندی عائد کرنے پر مبینہ طور پر K الیکٹرک کا دفتر رئیس گوٹھ منتقل کرنے پر غور و خوص شروع کردیا ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو حب کے شہریوں کے لیے یہ ایک اذیت ناک عمل ہوگا عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویڑن سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :