ڈاکٹر فطرت بونیری اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا تعینات

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 21:48

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا کے آفیسر اور پختونخوا ریڈیو باجوڑ ایف ایم 91.1 کے اسٹیشن انچارج ڈاکٹرفطرت بونیری کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا میں اہم عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کے پوسٹ پر تعیناتی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔

اس سے قبل ڈاکٹرفطرت بونیری محکمہ اطلاعات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا اینڈ پراجیکٹس، پروڈیوسر اور اسٹیشن انچارج پختونخوا ریڈٰیو باجوڑ کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر فطرت بونیری نے بطور اسٹیشن انچارج باجوڑ ریڈیوانتہائی نامساعد اور مشکل حالات میں ریڈیو کو ایک مقبول اسٹیشن بنایا۔ انہوں نے بطور اسٹیشن انچارج / پروڈیوسر پختونخوا ریڈیو باجوڑ، انتہا پسند رویوں کے روک تھام ، کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے نئے پروگرامات شروع کئے جو انتہائی کامیاب رہے ۔

(جاری ہے)

اس سیقبل بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا انہوں نے ضم اضلاع کے پانچ ریڈیو اسٹیشنزکے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور خصوصاً ڈیلی ویجرز /آرجیز ملازمین کے کافی عرصے سے زیر التواء بقایاجات ادا کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :