
سعودی عرب میں کھجور کے تاریخی اور تخلیقی ورثے کی نمائش
اتوار 12 اکتوبر 2025 10:00
(جاری ہے)
سعودی عرب میں کھجور کے 33 ملین درخت ہیں جو دنیا میں کھجور کے درختوں کی کل آبادی کا 27 فیصد ہے۔
یونیسکو نے تسلیم کیا ہے کہ صرف الاحسا میں ہی کھجور کے ڈھائی لاکھ درخت ہیں جس کے باعث یہ جگہ دنیا میں کھجور کے درختوں کا سب سے بڑا نخلستان ہے۔فرح ابوشلیح جو اثراء میوزیم کی سربراہ ہیں کہتی ہیں کہ الباسقات، تخلیق کرنے والوں، خاندانوں اور سیکھنے کے خواہشمند نوجوانوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ہماری جڑوں میں پیوستہ اس عمل میں حصہ لیں جس ہم سب نے مل کر تعمیر کرنا ہے۔ان کے مطابق ایسا کرنے، دیکھ بھال کے ذریعے اور تخلیق اور کمیونٹی کی شرکت کے تسلسل سے کجھور کے درختوں کے ذریعے ’اُگنے‘ والی دانائی ایک سے دوسرے کو، نسل سے دوسری نسل کو منتقل ہوتی رہے گی۔اس نمائش کو مختلف موضوعاتی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کا عنوان، نخلستان، جڑیں، تنا، پتے، کھجور اور لیب رکھا گیا ہے جو فنکارانہ تلاش کو عملی ورکشاپس اورعلمی معلومات کے لیے فلموں سے جوڑ دیتا ہے۔فلمساز محمود قعبور کی مختصر دستاویزی فلم ’سعفۃ‘ بھی نمائش کا حصہ ہے جو الاحسا کے نخلستان میں کھجور کے درختوں کو استعمال کرکے بُنائی کرنے والوں کے بارے میں ہے۔نمائش میں خصوصی طور پر رکھے گئے فن پاروں میں سعودی فنکارہ فاطمہ النمیر کا القار شامل ہے جو بُنا ہوا ایک غالیچہ ہےجسے مقامی خواتین کاریگروں کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ جس میں کجھور کے درخت کے فائبرز استعمال ہوئے ہیں۔اسی طرح تیونس کے فنکار محمد امینی حمودہ کی مجسمے کی تنصیب جسے نخلستان کے پانی سے تیار کیا گیا ہے اور میکسیکو کے ڈیزائنر ڈینیئل ویلرو کی ’لا کابرا چیئر‘، دیہی روایت کو جدید ڈیزائن کے ساتھ جوڑ دیتی ہے۔اس کے علاوہ دیگر نمایاں فیچرز میں بحرین کے فنکار عبداللہ بوھیجی اور نُور علوان کی ’ٹُوب ٹُوب یا بحر‘ اور سعودی فنکار عبید الصافی کی ’پام ان ایٹرنل ایمبریس‘ جسے سنہ 2023 میں اثراء کا آرٹ پرائز بھی دیا گیا تھا، شامل ہے۔ یہ موسمیاتی تبدیلی اور اس سے سنبھل کر نکلنے کے اظہار کا بیان ہے۔نمائش میں مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی فنکاروں جن میں مملکت کی اپنی باشائر ھوساوی کی تخلیقات ’دا چین دیٹ ریبلڈ اگینسٹ ارتھ‘ اور ’ہولی تھرسٹ 4‘ بھی نمائش میں ہیں جو یاد داشت، ملکیت اور کاریگری اور ہنرمندی کے موضوعات سے متعلق ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین میں کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 سینئر جرنیل برطرف
-
برطانیہ میں ماں کے ہاتھوں کمسن بیٹاقتل،فیصلہ سناتے ہوئے جج بھی آبدیدہ
-
ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا تمھاری ماں نے، وائٹ ہائوس ترجمان کی صحافی سے بدتمیزی
-
امریکی صدر ٹرمپ کا ڈیموکریٹس حامی شہر شکاگو میں فوج بھیجنے پر زور
-
پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ
-
سعودی عرب، میڈیکل کے 4 شعبوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلہ کا آغاز
-
ٹرمپ یوکرین جنگ کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، وائٹ ہائوس
-
لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے بیٹے کی رہائی 1 بلین ڈالر کے عوض منظور
-
سعودی عرب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہو جائے گا
-
پاک بھارت جنگ میں شاندار کارکردگی، انڈونیشیا کا چین سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ
-
ایرانی صدر کی سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل
-
غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے لئے قرارداد پرکام جاری ہے، فرانس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.