سرگودھا پولیس نے مقدمہ میں ایک سال سے اشتہاری غیر مسلم ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 12 اکتوبر 2025 14:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) سرگودھا پولیس نے مقدمہ میں ایک سال سے اشتہاری غیر مسلم ملزم کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے شہر کے علاقہ فیکٹری ایریا کا غیر مسلم نوجوان پرویز مسیح گزشتہ سال تھانہ فیکٹری ایریا پولیس میں درج مقدمہ 445/24 میں ملوث اور روپوش تھا جس کو عدم گرفتاری پر اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا اور مقدمہ کی تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور طریقہ تفتیش سے مجرم اشتہاری پرویز مسیح کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :