پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی جانب سے دودھ میں ملاوٹ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی جانب سے دودھ میں ملاوٹ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔انسپکشنز کے دوران ناکہ بندی پوائنٹس پر دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 7000 لیٹر سے زائد دودھ کی جدید لیکٹو سکین مشین سے جانچ کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دودھ کی ناقص کوالٹی ثابت ہونے پر 10 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا جبکہ مختلف ملک شاپس اور گاڑیوں کو مجموعی طور پر 47 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید برآں کریانہ سٹورز سے ایک کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات بھی برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک خوراکی کاروبار کی اطلاع 1223 پر دیں۔\378

متعلقہ عنوان :