معزز بھارتی سیاح، بوفے کا کھانا پرس میں نہ رکھیں، بھارتی سیاحوں کے نام سوئس ہوٹل کا پیغام

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) بھارتی سیاحوں کے نام سوئس ہوٹل کا جاری ہونے والا خاص پیغام اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے سوئٹزرلینڈ کے سفر کے دوران ایک ہوٹل میں اپنے قیام کے تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

(جاری ہے)

گبر نامی صارف نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہوٹل کا ناشتے کا بوفے وہ جگہ ہے جہاں لوگوں کی حقیقت سامنے آتی ہے۔

مذکورہ پوسٹ پر ڈاکٹر ارشیت دھمناسکر نامی صارف نے اپنا مایوس کن تجربہ بیان کیا اور لکھا کہ کچھ سال پہلے، میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھا۔ ہوٹل کے کمرے کے دروازے کے پیچھے، ایک طویل پیغام تھا جس کا خلاصہ اس طرح کیا جا سکتا ہے کہ بوفے کا کھانا اپنے پرس میں مت ڈالیں۔ اگر آپ چاہیں تو، ہم آپ کو الگ سے پیک شدہ کھانے کی اشیا دے سکتے ہیں۔