سحریاب ادبی فورم کی عنقریب تعارفی تعریف منعقد ہوگی، پروفیسر شائستہ

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) سحر یاب ادبی فورم کے اجلاس سے فورم کی چیئرپرسن و معروف شاعرہ پروفیسر شائستہ سحر نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جہاں ادب اور اس کے مسائل کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہو گیا ہے بلکہ آج یہ موضوع ہی ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے یعنی ادب کا آج کے مسائل یا عصری مسائل سے کوئی تعلق ہے یا نہیں انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں علم و ادب پیش قدمی کرتا ہے اور رائے عامہ اس کے پیچھے پیچھے چلتی ہے جن تحریکوں کو معاشرے کے ادیبوں اور شاعروں کی پشت پناہی حاصل ہو جائے وہ بڑی سرعت سے مقبول ہوتی ہیں اجلاس میں سحریاب ادبی فورم کی عنقریب ایک تعارفی تعریف منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ اس سلسلے میں بہت جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔