گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکی ادار ہ یو آ ئی سی ایم جی کے بانی ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری کی ملاقات

پیر 13 اکتوبر 2025 22:58

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکی ادار ہ   یو آ ئی  سی ایم جی کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکی ادار ہ یونٹی اسلامک سینٹر آف مارٹن گرو (یو آ ئی سی ایم جی) کے بانی ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری نے گورنر سندھ کے 50 ہزار طلبہ کو اے آئی تعلیم دینے کے منصوبے کو تاریخی قدم قرار دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری نے گورنر انیشیٹوز کے تحت آئی ٹی طلبہ کے لئے بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ماہرین ہر ماہ طلبہ کو آن لائن لیکچر دیں گے۔ انہوں نے آئی ٹی طلبہ کو امریکی اداروں میں روزگار کے مواقع دلانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔گورنر سندھ نے ڈاکٹر اخلاص انصاری کی دعوت پر آئندہ دورہ امریکہ میں یو آئی سی ایم جی کے دورے کا عندیہ دیا۔ملاقات میں چیئرمین امپیک (اےایم پی اے کے) ذیشان الطاف لوہیا اور دیگر بھی شریک تھے۔