جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

اتوار 12 اکتوبر 2025 19:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ریلی ضلعی دفتر سے شروع ہوکر پریس کلب جیکب آباد تک پہنچی، ریلی میں پارٹی رہنماؤں نور محمد منجھو، عبدالسمیع سومرو، بابل کوریجو سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے نہتے عوام پر ہونے والا ظلم انسانیت کے خلاف جرم ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ فوری طور پر اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے عملی اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔